روسی حملے کا خطرہ: صدر جوبائیڈن کی امریکی شہریوں کو فوری یوکرین چھوڑنے کی ہدایت
👁️ 30 بار دیکھا گیا
روسی حملے کا خطرہ: صدر جوبائیڈن کی امریکی شہریوں کو فوری یوکرین چھوڑنے کی ہدایت
واشنگٹن (ڈیلی اردو) جوبائیڈن نے امریکی شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے شدت اختیار کرنے پر امریکیوں کو فوری یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو وہ امریکیوں کو باہر نکالنے کے لیے ریسکیو دستے نہیں بھیجیں گے لہٰذا یوکرین میں موجود امریکی فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔
امریکی صدر نے خطے میں تیزی سے ہونے والی سرگرمیوں سے بھی خبردار کیا۔
جوبائیڈن نے کہا کہ ہم دنیا کی بڑی افواج میں سے ایک سے نمٹ رہے ہیں، یہ بہت مشکل صورتحال ہے اور چیزیں بہت تیزی سے ہورہی ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی محکمہ خارجہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہےکہ روس میں سرحد پر مزید ایک لاکھ سے زائد فوجی تعینات کیے ہیں لیکن اس کے باوجود اس نے یوکرین پر کسی بھی ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی سے انکار کیا ہے۔
اس کے علاوہ روس نے پڑوسی ملک بیلاروس کے ساتھ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں بھی شروع کردی ہیں اور یوکرین نے الزام عائد کیا ہےکہ روس سمندرتک رسائی کو بھی بند کررہا ہے۔
اس حوالے سے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس کشیدگی میں یورپ نے دہائی کے سب سے زیادہ سکیورٹی بحران کا سامنا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین نے مشرقی یوکرین تنازع پر فرانس اور جرمنی کے حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بعد کسی نتیجے پر نہ پہنچنے کا اعلان کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4612 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3301 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2473 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2125 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C