روس میں میزائل بنانے کی تجربہ گاہ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک
👁️ 200 بار دیکھا گیا
روس میں میزائل بنانے کی تجربہ گاہ میں دھماکا، 7 افراد ہلاک
ماسکو (ڈیلی اردو) روس میں ہتھیاروں کی جانچ کیلئے مخصوص علاقے میں تجربے کے دوران دھماکے سے روسی جوہری ایجنسی کے پانچ ملازمین اور دو فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دھماکے کے بعد علاقے میں تابکاری کی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دھماکا روس کے شہر آرخانگلسک کے گاؤں نینوکسا میں واقع فوجی یونٹ میں ہوا جہاں روسی بحریہ کیلئے بیلسٹک میزائلز کے تجربے کیے جاتے ہیں۔
روس کی نیوکلیئر انرجی کمپنی روس ایٹم کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں تابکار مواد خارج ہوا۔
کمپنی نے بتایا کہ دھماکا آئیسوٹوپ کی توانائی سے راکٹ انجن کو چلانے کے تجربے کے دوران ہوا، اس تجربے میں جان کی قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بیان میں واضح طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ دھماکے کی نوعیت کیا تھا تاہم گزشتہ دنوں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ روس نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کیلئے جوہری توانائی سے چلنے والے انجن تیار کر لیے ہیں۔
دھماکے کے نتیجے میں تجربہ گاہ سے ملحقہ شہر سیویرو وینسک میں تابکاری کی سطح معمول سے 20 گنا تک بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب ہسپتال ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد جن زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے انہوں نے نیوکلیئر اور کیمیکل مواد سے بچاؤ کے لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی جا رہی ہے اور میڈیا کو بھی ہسپتال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C