روس نے ایک ہزار سے زائد کینیائی شہری یوکرین جنگ میں بھیجے، رپورٹ
👁️ 189 بار دیکھا گیا
روس نے ایک ہزار سے زائد کینیائی شہری یوکرین جنگ میں بھیجے، رپورٹ
نیروبی(ڈیلی اردو) کینیا کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سے زائد کینیائی شہری روسی فوج کے لیے یوکرین میں لڑنے گئے، جن میں سے بیشتر سے مبینہ طور پر دھوکے سے فوجی معاہدوں پر دستخط کروائے گئے۔
متعدد میڈیا تحقیقات، جن میں اس ماہ کے اوائل میں اے ایف پی کی رپورٹ بھی شامل ہے، کے مطابق روس نے افریقی ممالک کے مردوں کو پُرکشش ملازمتوں کے وعدوں کے ذریعے راغب کیا، مگر بعد میں انہیں یوکرین کے خلاف لڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔
رکن پارلیمان کیمانی آئیچونگ واہ نے بتایا کہ کینیائی شہری سیاحتی ویزوں پر استنبول، ترکی، ابو ظہبی اور متحدہ عرب امارات کے راستے روسی فوج میں شمولیت کے لیے ملک چھوڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے ہوائی اڈے پر سرحدی نگرانی سخت کیے جانے کے بعد بھرتی ہونے والے افراد اب گرفتاری سے بچنے کے لیے دیگر افریقی ممالک کا رخ کر رہے ہیں۔
کینیا کے وزیر خارجہ موسالیا موداوادی اگلے ماہ اس معاملے پر بات چیت کے لیے ماسکو کا دورہ کریں گے، جبکہ حکومت نے اپنے شہریوں کو ’’توپ کا چارہ‘‘ بنانے کی مذمت کی ہے۔
یوگینڈا اور جنوبی افریقہ بھی ان دیگر افریقی ممالک میں شامل ہیں جہاں سے روس نوجوانوں کو فوج میں بھرتی کے لیے لے جا رہا ہے، کیونکہ یوکرین میں اسے بھاری جانی نقصان کا سامنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کا آغاز، جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی گونج, مصر کی بندرگاہ پر ڈرون حملہ
30/July/2026 👁️ 351 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
30/July/2026 👁️ 232 بار دیکھا گیا
جنوبی اضلاع میں دہشت گرد نیٹو کا چھوڑا ہوا جدید اسلحہ استعمال کر رہے ہیں: آئی جی خیبرپختونخوا
30/July/2026 👁️ 207 بار دیکھا گیا
سوات، شمالی وزیرستان اور کوہاٹ میں دہشت گرد حملے، پولیس اہلکار سمیت 6 اہلکار ہلاک
30/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
سیکیورٹی فورسز کے خیبر اور نوشکی میں آپریشنز: 32 دہشت گرد ہلاک
30/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
30/July/2026 👁️ 229 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8994 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4868 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3741 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3611 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2597 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2340 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C