روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کردیے
👁️ 36 بار دیکھا گیا
روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کردیے
ماسکو (ڈیلی اردو) روسی صدر کے اس بیان کے بعد کہ روس کو دھمکی دینے والے دوبار سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے، ماسکو کی جانب سے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (سرمت) سرحدوں پر نصب کردیے ہیں۔
قطر کے چینل الجزیرہ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ روسکو سموس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت اسٹریٹجک کمپلکس کو کومبیٹ الرٹ پوزیشن پر نصب کردیا ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماہرین کے اندازوں کی بنیاد پر آر ایس 28 سرمت 10 ٹن تک وزنی جوہری وارہیڈ کو دنیا بھر میں، شمالی اور جنوبی قطب دونوں پر کسی بھی مقام پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وہ ان اطلاعات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیا واقعی روس نے سرمت کو کومبیٹ الرٹ (جنگی تیاریوں) میں شامل کرلیا ہے۔
روس نے اپریل 2022 میں سرمت میزائل کا تجربہ کیا تھا، لانچ کیے گئے میزائلوں نے روس کے مشرق بعید کے علاقے کامچٹکا جزیرہ نما پر اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت لندن کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان: آرمی چیک پوسٹ پر مبینہ خودکش حملہ، جانی نقصان کی اطلاعات
25/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا کچھی میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار ہلاک، 3 زخمی
25/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
پاکستان کیلئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے ڈھانچے جہاں بھی ہونیگے، ختم کیے جائینگے، فیلڈ مارشل
25/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
25/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ واضح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
25/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 455 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4847 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3591 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2576 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C