روس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
👁️ 399 بار دیکھا گیا
روس نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا
ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/اے ايف پی) روسی صدر ولاديمير پوٹن نے اعلان کيا ہے کہ روس کی جانب سے جوہری توانائی سے چلنے والے ايک کروز ميزائل کا حتمی تجربہ کيا گيا ہے، جو کامياب رہا۔ 'بوریویستنک‘ نامی يہ روسی ساختہ کروز ميزائل کم از کم 14 ہزار کلوميٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحيت رکھتا ہے۔
'بوریویستنک‘ کی ايک اور خصوصيت يہ بھی ہے کہ يہ نہ صرف جوہری ہتھياروں سے حملہ کرنے کی صلاحيت رکھتا ہے بلکہ يہ چلتا بھی جوہری توانائی سے ہے۔
ماسکو میں کريملن کی جانب سے اتوار 26 اکتوبر کو جاری کردہ ايک ويڈيو ميں صدر پوٹن نے باضابطہ طور پر اعلان کيا، ''فيصلہ کن تجربات اب مکمل ہو چکے۔‘‘
ساتھ ہی ملکی فوجی افسران کے ساتھ ايک ميٹنگ ميں صدر پوٹن نے اس ميزائل کے عسکری استعمال کے ليے بنيادی ڈھانچے کی تعمير کی منظوری بھی دے دی۔
روسی صدر نے دعویٰ کيا کہ يہ کروز ميزائل ايک 'منفرد‘ ايجاد ہے جو دنيا ميں کسی کے پاس نہيں۔
ان کے مطابق يہ ميزائل دنيا بھر ميں کہيں بھی اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے اور يہ کہ 14 ہزار کلوميٹر بھی اس کی حتمی رينج نہيں۔ روسی چيف آف جنرل اسٹاف ويليری گیراسیموف نے بتايا کہ 21 اکتوبر کو کيے گئے تجربے ميں یہ روسی ميزائل 15 گھنٹوں تک فضا ميں رہا اور اس نے 14 ہزار کلوميٹر کا فاصلہ طے کيا، مگر يہ فاصلہ بھی اس کی رينج کی کوئی حتمی حد نہيں ہے۔
روسی حملوں ميں تين يوکرينی شہری ہلاک
روس موجودہ ویک اینڈ پر بھی يوکرين پر اپنے فوجی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔ کييف میں حکام کے مطابق رات گئے کیے گئے تازہ روسی ڈرون حملوں ميں یوکرینی دارالحکومت ميں تين افراد ہلاک اور 29 ديگر زخمی ہو گئے، جن ميں سات بچے بھی شامل ہيں۔ ان روسی حملوں کے سبب دو رہائشی عمارات کو آگ بھی لگ گئی۔
يوکرينی فضائيہ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درميانی شب روس نے یوکرین پر 100 سے زائد ڈرونز کے ساتھ حملے کيے، جن ميں سے 90 کو فضا ہی ميں تباہ کر ديا گيا۔ ايک روز قبل بھی روس کی جانب سے يوکرين پر ڈرونز اور ميزائلوں سے وسيع تر حملے کيے گئے تھے، جن ميں چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ايسے ہی فضائی حملوں کے تناظر ميں يوکرينی صدر وولودیمير زيلنسکی کا مغربی ممالک سے مطالبہ ہے کہ کییف کو زیادہ مؤثر فضائی دفاعی نظام مہيا کيے جائيں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 283 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 222 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 493 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 496 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8972 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4841 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3715 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3587 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2573 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2327 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C