روس کا ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
👁️ 109 بار دیکھا گیا
روس کا ہائپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
ماسکو (ڈیلی اردو) روس نے ہائپر سونک کروز میزائل ’زرکون‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یہ میزائل ہفتہ اٹھائیس مئی کے روز بحیرہ بیرنٹس سے داغا گیا اور اس نے بحیرہ ابیض میں ایک ہزار کلومیٹر دور اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔
’ہائپر سونک‘ میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز سفر کرنے والے میزائل کو کہا جاتا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ تجریہ نئے ہتھیاروں کی آزمائش کا حصہ تھا۔
واضح رہے کہ بیرنٹس سمندر بحر اوقیانوس میں ناروے اور روس کے شمالی ساحلوں سے پرے واقع ایک جزوی سمندر ہے۔ جس کی حدود ناروے اور روس کے درمیان منقسم ہیں۔ اس سمندر کا نام ایک ڈچ نیوی گیٹر ولم بیرنٹز کے نام پر رکھا گیا تھا۔اس سمندر کی گہرائی زیادہ نہیں ہے اور یہ ماہی گیری اور ہائیڈرو کاربن کی تلاش کے لئے اہم سمجھا جاتا ہے۔
روس اس قسم کے میزائلوں کے متعدد تجربات کر چکا ہے اور اپنے جنگی جہازوں اور آبدوزوں پر انہیں نصب کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
روس کے صدر پوٹن نے فروری 2019 میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایسے نئے ہتھیار کے بارے میں انکشاف کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ یہ میزائل زمین اور سمندر میں ایک ہزار کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے اور یہ آواز سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے پرواز کر کے اپنے ٹارگٹ تک پہنچ سکتا ہے۔
اس سے پیشتر مغربی میڈیا نے خبر دی تھی کہ جولائی میں چین نے ایک ہائپر سونک گلائیڈر کا تجربہ کیا تھا، جس نے آواز سے پانچ گنا تیز رفتار میزائل کو پرواز کے درمیان میں نشانہ بنایا تھا۔ چین نے ان خبروں کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ یہ دوبارہ قابل استعمال خلائی گاڑی پر معمول کا تجربہ تھا۔
روس بھی ایسے کئی ہتھیار بنانے کا دعویٰ کرتا رہا ہے جو معمول کے دفاعی نظام سے ہٹ کر ہیں۔ ان میں سرمٹ انٹر کانٹی نینٹل میزائل اور برویسٹینک کروز میزائل شامل ہیں۔
مغربی ماہرین 2019 میں شمالی روس میں ہونے والے اس خوفناک دھماکے کو برویسٹینک کروز میزائل کے پھٹنے سے جوڑتے ہیں، جس کے بعد علاقے میں تابکاری اثرات بڑھ گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C