روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
کییف/ ماسکو (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) روسی یوکرینی جنگ میں ماسکو کی طرف سے یوکرین کے دارالحکومت کییف پر بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بیلسٹک اور کروز میزائلوں اور جنگی ڈرونز کے ساتھ کیے گئے حملوں کی ایک بڑی لہر کے دوران کم از کم 20 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہو گئے۔
یوکرینی حکام نے جمعرات دو جولائی کے روز بتایا کہ ان روسی حملوں میں کییف میں بہت سی رہائشی عمارات اور سویلین انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ ان حملوں کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 100 ہے۔
کییف کے میئر ویٹالی کلچکو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ یوکرینی دارالحکومت پر اپنی شدت اور وسعت کے لحاظ سے یہ روس کی طرف سے کیے گئے بڑے فضائی حملے تھے، جن میں 20 مقامی شہری مارے گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد بھی 86 بنتی ہے، جن میں سے 70 اتنے زخمی تھے کہ انہیں علاج کے لیے ہسپتالوں میں داخل کرنا پڑا۔
روسی افواج نے بدھ اور جمعرات کی شب یوکرین کے دارالحکومت کیئو پر ڈرونز اور میزائلوں کا شدید حملہ کیا جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور تقریباً 90 زخمی ہو گئے جبکہ ایک ایمبولینس سٹیشن بھی اس حملہ کا نشانہ بنا ہے۔
شہر کے میئر نے اسے کیئو پر کیا جانے والا ’سب سے شدید حملہ‘ قرار دیتے ہوئے جمعے کو یومِ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
کیئو کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو نے کہا کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔
انھوں نے جمعرات کی صبح کہا کہ دشمن ایک بار پھر جان بوجھ کر رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور شہریوں کو قتل کر رہا ہے۔
کیئو کے میٹرو حکام کے مطابق رات کے دوران بچوں سمیت 52 ہزارسے زائد افراد نے زیرِ زمین سٹیشنوں میں پناہ لیے رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں یہ سب سے زیادہ تعداد تھی۔
ویٹالی کلچکو نے لکھا، ’’ان حملوں کے بعد سرچ اور ریسکیو آپریشن ابھی تک جاری ہے، خاص طور پر کییف شہر کے علاقے دارنٹسکی میں اس عمارت کے ملبے کے نیچے سے، جو ان حملوں میں تباہ ہو گئی۔
قبل ازیں کییف کے میئر ہی کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا تھا کہ شہر کے شیوچینکو بولیوارڈ والے وسطی حصے میں روسی ڈرون اور میزائل حملوں سے ایک ہوٹل کی عمارت کو آگ لگ گئی تھی، جب اسے ایک روسی حملے میں براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں کئی منزلہ ہوٹل کی عمارت کی چھ منزلوں کو شدید نقصان پہنچا اور یہ عمارت جزوی طور پر منہدم بھی ہو گئی۔
نیوز ایجنسی روئٹرز کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کس طرح ہنگامی امدادی کارکن اس نو منزلہ عمارت کے ملبے سے زخمیوں کو نکالنے کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے تھے۔
کل رات اور آج جمعرات کو علی الصبح کییف شہر کے متعدد علاقوں میں روسی حملوں کے نتیجے میں درجنوں مقامات پر زور دار دھماکوں کی آوازیں سی گئیں۔
کییف کی فوجی انتظامیہ کے سربراہ تیمور تکاچینکو کے مطابق ماسکو کی مسلح افواج نے ان تازہ حملوں میں مسلح ڈرونز کے ساتھ ساتھ جو بیلسٹک اور کروز میزائل استعمال کیے، ان کی وجہ سے شہر میں 12 سے زائد مقامات پر جانی اور شدید مادی نقصانات ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8879 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4671 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3498 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2495 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2254 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C