روس کا یوکرین پر بین البراعظمی میزائل سے حملہ
👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بین البراعظمی میزائل سے حملہ
کییف + ماسکو (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/ڈی پی اے/رائٹرز) کییف حکومت نے کہا ہے کہ روسی فوج نے یوکرین میں بین البراعظمی بیلسٹک فائر کیا ہے۔ تاہم روسی فوج نے روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا سے ٹیلی فون پر لائیو پریس بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ وہ جمعرات کو یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملے کی اطلاعات پر تبصرہ نہ کریں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایک نامعلوم مرد آواز نے زخارووا کو بتایا کہ Yuzhmash بیلسٹک میزائل حملے پر کوئی تبصرہ نہ کیا جائے۔ مغربی ممالک میں البتہ اس بارے میں گرما گرم بحث جاری ہے۔
یوکرین نے جمعرات کے دن کہا کہ روس نے یوکرین کی سرزمین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) داغا ہے۔ ماسکو نے اس الزام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ تاہم روس کی طرف سے اس طرح کے ہتھیار استعمال کرنے کے باعث اس جنگ کے مزید شدید ہونے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے ممکنہ آئی سی بی ایم حملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بارے میں سوالات روسی وزارت دفاع سے پوچھے جانا چاہییں۔
روس کا اسٹورم شیڈو کروز میزائل مار گرانے کا دعوی
دریں اثناء روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ اس کی افواج نے برطانوی ساختہ دو اسٹورم شیڈو میزائلوں کو روکا ہے لیکن یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان میزائلوں کو یوکرین یا روسی علاقے میں مار گرایا گیا۔
روسی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے برطانوی ساختہ دو اسٹورم شیڈو کروز میزائل، چھ امریکی ساختہ HIMARS ری ایکٹو میزائل اور 67 ڈرون مار گرائے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ نے یوکرین کو اجازت دے دی ہے کہ وہ روسی سرزمین پر اسٹروم۔ شیڈو فائر کر سکتا ہے۔
رواں ہفتے ہی امریکہ نے یوکرین کو روس پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے امریکی ساختہ اے ٹی اے سی ایم ایس فائر کرنے کی بھی اجازت دی تھی۔
روس ‘حقیقت پسندانہ‘ امن اقدام پر غور کرنے کے لیے تیار ہے، روسی وزارت خارجہ
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روس یوکرین میں جنگ بندی کے حوالے سے کسی بھی “حقیقت پسندانہ” اقدام پر غور کرنے کے لیے تیار ہے تاہم اس تناظر میں روس اپنے مفادات اور زمینی صورتحال کو مدنظر رکھے گا۔
ماریہ زخارووا نے کہا، ”ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ہم کسی بھی حقیقت پسندانہ، غیر سیاسی اقدام پر غور کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”میں ایک بار پھر زور دینا چاہتی ہوں، کلیدی لفظ ہمارے ملک کے مفادات، زمین کی موجودہ صورتحال اور متعلقہ معاہدوں کی تعمیل کی ضمانت کو مدنظر رکھنا ہے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 182 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 493 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C