07/November/2026

زیارت : پاکستانی سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ ، بی ایل اے کے دو دہشتگرد ہلاک

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
زیارت : پاکستانی سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ ، بی ایل اے کے دو دہشتگرد ہلاک

زیارت : پاکستانی سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ ، بی ایل اے کے دو دہشتگرد ہلاک

زیارت (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع زیارت میں سکیورٹی فورسز نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران مشتبہ ٹھکانوں کی نشاندہی کے بعد فضائی نگرانی اور ہدف کو نشانہ بنانے کی کارروائی کی گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں دہشتگرد بی ایل اے سے وابستہ تھے اور علاقے میں تنظیم کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

7 نومبر کو سامنے آنے والی مزید اطلاعات کے مطابق زیارت میں کارروائی سے قبل کواڈ کاپٹرز کے ذریعے مشتبہ افراد کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی، جس کے بعد مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت، ان کے تنظیمی عہدوں اور ٹھکانوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

واضح رہے کہ ضلع زیارت اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گزشتہ کئی ماہ سے سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگرد تنظیموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال اگست میں بھی زیارت، ہرنائی اور سوراب کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائیوں کے دوران 9 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کی اطلاع دی گئی تھی، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، واکی ٹاکیز اور دیگر سامان برآمد کیا گیا تھا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C