سائبر ہتھیاروں کی عالمی منڈی: اسرائیل دنیا کے باقی تمام ممالک سے آگے نکل گیا
👁️ 136 بار دیکھا گیا
سائبر ہتھیاروں کی عالمی منڈی: اسرائیل دنیا کے باقی تمام ممالک سے آگے نکل گیا
تل ابیب (ڈیلی اردو) عالمی سطح پر سائبر ہتھیاروں کی فروخت کی عالمی منڈی میں اسرائیل دنیا کے باقی تمام ممالک سے آگے نکل گیا ۔ سائبر ہتھیار ہیکنگ سمیت آن لائن جرائم کے لیے استعمال ہونے والے کئی طرح کے سافٹ ویئر کو مجموعی طور پر کہتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مطابق اسرائیل بین الاقوامی سطح پر ہیکنگ اور آن لائن نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی بہت متنوع سافٹ ویئر مصنوعات کا نہ صرف ایک انتہائی اہم فروخت کنندہ ملک بن چکا ہے بلکہ اب اس نے ایسی ٹیکنالوجی کی بیرون ملک فروخت سے متعلق ملکی قواعد و ضوابط میں نرمی کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔دفاعی شعبے کے ایک تحقیقی ادارے مارکیٹ فورکاسٹ کے مطابق سائبر ہتھیاروں کی فروخت کی عالمی منڈی اس وقت تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس پر اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین کے رکن ممالک کا غلبہ ہے۔
مزید یہ کہ اقتصادی طور پر نقصان پہنچانے والے سائبر نظاموں کی عالمی سطح پر طلب اس وقت اتنی زیادہ ہے کہ یہ مارکیٹ سن 2027ء تک مزید 39 فیصد ترقی کر جائے گی اور تب اس کی کل مالیت کا حجم 9.7 بلین ڈالر ہو جائے گا۔
اسرائیل میں سائبر حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی صنعت پر قریب سے نظر رکھنے والے ذرائع کے مطابق اس ملک کی اس شعبے میں سالانہ برآمدات کی مالیت سینکڑوں ملین یورو بنتی ہے۔ لیکن اس کے برعکس اسرائیل کو سائبر سکیورٹی مصنوعات کی بہت زیادہ برآمد سے سالانہ تقریباسات بلین ڈالر کی آمدنی ہوتی ہے۔
ماہرین ان برآمدات کو دفاعی نوعیت کی سائبر ٹیکنالوجی کے شعبے میں رکھتے ہیں اور اہم بات یہ بھی ہے کہ اس شعبے میں اسرائیل کا عالمی منڈی میں حصہ 10 فیصد کے قریب بنتا ہے۔ یہ اعداد و شمارٹریکسن ٹیکنالوجیز کے مرتب کردہ ہیں اور اس میں نقصان دہ اور فائدہ مند دونوں طرح کے سائبر ہتھیاورں سے ہونے والی آمدنی شامل ہے۔
برطانوی دارالحکومت لندن میں قائم آن لائن سکیورٹی سے متعلق ایک غیر سرکاری تنظیم پرائیویسی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیل سائبر نگرانی کے لیے مختلف طرح کی ٹیکنالوجیز فروخت کرنے والے دنیا کے پانچ سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔ایسی اسرائیلی کمپنیوں کی تعداد 27 ہے، جو عالمی سطح پر ایسے سائبر ٹیکنالوجی سسٹم فروخت کرتی ہیں۔
ماہرین سائبر ہتھیار ایسے سافٹ ویئر کو کہتے ہیں، جن کے ذریعے آن لائن حملے بھی کیے جا سکتے ہوں اور دفاع بھی۔ان میں جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والا ‘سپائی ویئر’، نقصان پہنچانے والا مَیل ویئر، ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے کمپیوٹر پروگرام اور آن لائن سکیورٹی کو یقینی بنانے والے اینٹی وائرس اور سرویلینس پروگراموں سمیت ہر طرح کی سائبر ٹیکنالوجی شامل ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 291 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 586 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 514 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 324 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3471 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C