سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی ویڈیو سامنے آگئی
👁️ 108 بار دیکھا گیا
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس (ر) ثاقب نثار کے گھر پر دستی بم حملے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی ویڈیو سامنے آئی ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جبکہ کالعدم تنظیم پر حملے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔
لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں واقع سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے گھر پر گزشتہ رات نامعلوم افراد نے گرنیڈ حملہ کیا تھا، جس میں گھر پر تعینات دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے میں ملوث مبینہ دہشت گردوں کی سی سی ٹی فوٹیج سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان ثاقب نثار کے گھر کی جانب جارہے ہیں، اور راستے میں گھروں کی جانب گھور رہے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار ایک ملزم اپنا منہ چھپانے کی کوشش کررہا ہے جب کہ دوسرے نے منہ پر ماسک لگا رکھا ہے۔
دوسری جانب سی ٹی ڈی پنجاب نے کانسٹیبل سجاد حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ کرنے والوں کا تعلق کسی کالعدم تنظیم سے لگتا ہے۔
ایف آئی آر متن کے مطابق گرنیڈ گھر کے گیراج اور صحن کے درمیان کھڑی گاڑی پر پھینکا گیا جس سے کانسٹیبل عامر علی، خرم شہزاد اور سجاد حسین زخمی ہوئے جب کہ حملے سے دو گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے۔
دھماکے کے وقت سابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ثاقب نثار گھر پر موجود تھے اور ان کے تمام فیملی ممبران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پولیس نے بتایاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق موٹرسائیکل سوارملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوئے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ وہ دھماکے کے وقت اہل خانہ کے ہمراہ گھر کے اندر موجود تھے، زور دار دھماکے کی آواز سن کے باہر آیا، گرنیڈ سے میرے گھر کو نشانہ بنایا گیا۔
ثاقب نثار نے بتایا کہ گرنیڈ دھماکے سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، لاہور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے گھر پر سی سی ٹی وی نہیں لگا، میں جب چیف جسٹس تھا اس وقت بھی سی سی ٹی وی نہیں لگائے تھے۔
واضح رہے میاں ثاقب نثار 31 دسمبر 2016 سے 17 جنوری 2019 تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائز رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5056 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C