سال 2023 کی پہلی ششماہی: پاکستان میں ’دہشت گردی کے واقعات میں 67 فیصد تک اضافہ‘
👁️ 38 بار دیکھا گیا
سال 2023 کی پہلی ششماہی: پاکستان میں ’دہشت گردی کے واقعات میں 67 فیصد تک اضافہ‘
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کی رپورٹ کے مطابق موجودہ سال کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کا خطرناک رجحان جاری رہا، جس میں ملک بھر میں 389 افراد کی جانیں چلی گئیں۔
آزاد تھنک ٹینک پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی سٹڈیز (PICSS) کی رپورٹ کے مطابق 6 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 271 حملے کے گئے، جس میں 389 افراد ہلاک اور 656 دیگر زخمی ہوگئے، گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران 151 حملے کے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 293 افراد کی موت ہو گئی تھی اور 487 افراد زخمی ہوئے تھے۔
مزید کہا گیا کہ یہ اعداد و شمار گزشتہ برس کے مقابلے میں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران عسکریت پسندوں کے حملوں میں 79 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سال 2022 کی دوسری ششماہی میں 228 حملے ریکارڈ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 246 اموات رپورٹ ہوئیں اور 349 دیگر زخمی ہوئے، لہٰذا گزشتہ برس کی دوسری ششماہی کے مقابلے میں سال 2023 کی پہلی ششماہی میں دہشت گردی کے حملوں میں 18 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ہلاکتوں میں 58 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 88 فیصد اضافہ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھی دہشت گردی کے خلاف ردعمل کو تیز کیا اور کم از کم 236 عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔
خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبے کے طور پر سامنے آیا، جہاں پر رواں برس کی پہلی ششماہی کے دوران عسکریت پسندوں کے 174 حملے رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں 266 افراد ہلاک اور 463 دیگر زخمی ہوئے۔
پی آئی سی ایس ایس کے اعداد و شمار سے ظاہرہوتا ہے کہ گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردی کے حملوں میں 51 فیصد اضافہ ہوا، تاہم ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں بالترتیب 10 فیصد یا 15 فیصد کمی آئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں 2023 کے پہلے 6 ماہ کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 108 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور 2022 کی دوسری ششماہی کے مقابلے میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔
بلوچستان میں سال 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران دہشت گردی کے 75 واقعات ہوئے، جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک اور 163 زخمی ہوئے، اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے دہشت گردی کے حملوں میں 103 فیصد اضافہ ہوا، بلوچستان میں اموات کی تعداد میں 61 فیصد اور زخمیوں کی تعداد میں 64 فیصد اضافہ ہوا۔
سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، سال 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 13 حملے رپورٹ ہوئے، جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک اور اتنے ہی زخمی ہوئے۔
تاہم سندھ میں اموات کی تعداد میں گزشتہ برس کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 27 فیصد اور آخری ششماہی کے مقابلے میں 171 فیصد اضافہ ہوا۔
پنجاب میں دہشت گردی سے منسلک واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا، سال 2023 کے ابتدائی 6 ماہ کے دوران 8 حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔
2023 کی پہلی ششماہی کے دوران خودکش حملوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا، ایسے 13 حملے ہوئے جن کے نتیجے میں 142 افراد ہلاک اور 309 زخمی ہوئے، اس کے مقابلے میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 5 خودکش حملے رپورٹ ہوئے تھے جن میں 77 افراد ہلاک اور 225 زخمی ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8866 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3476 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C