سانحہ ساہیوال کا ریکارڈ بدلا تو افسران جیل میں ہونگے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
👁️ 213 بار دیکھا گیا
سانحہ ساہیوال کا ریکارڈ بدلا تو افسران جیل میں ہونگے: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
لاہور (ڈیلی اردو) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال کے ریکارڈ میں تبدیلی کی گئی تو تمام افسران جیل کے اندر ہوں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کے دوران یہ ریمارکس چیف جسٹس سردارمحمد شمیم خان نے دیے۔
انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ساہیوال آپریشن کا حکم دینے والے ایس پی جواد قمر کو گرفتار کیا گیا؟ سی ٹی ڈی کو ایسے آپریشن کرنے کے لئے کون بھیجتا ہے؟ بتایا جائے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے کیا کر رہی ہے؟
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کیس میں طلبی کے باوجود آئی جی پنجاب کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں بلایا گیا تھا،عدالت کے حکم پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا گیا؟
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ نہ ایس پی کو گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ملزمان کو نامزد کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال میں کل 16 لوگ ملوث ہیں لیکن گرفتار صرف 5 کو کیا گیا ہے۔
سرکاری وکیل نے چیف جسٹس کو بتایا کہ ایس پی جواد قمر نے آپریشن کا حکم جاری کیا،جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ وہ ایس پی گرفتار ہے اور کیا ایف آئی آر میں ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے؟
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ حکومت بتائیں کہ سانحہ ساہیوال کو حل کرنا اس حکومت کی ذمہ داری ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر جے آئی ٹی کے سربراہ کو رپورٹ سمیت ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی بھی ہدایت دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت تک مثبت جواب آنا چاہیے۔
واضح رہے کہ سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C