سخی سرور خودکش حملہ کیس: عدالت نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کو بری کردیا
👁️ 147 بار دیکھا گیا
سخی سرور خودکش حملہ کیس: عدالت نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم کو بری کردیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ آف پاکستان نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم صوفی بابا کو بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق، جمعے کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل پراسیکیوٹر پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے سخی سرور دربار پر حملے کیلئے خودکش حملہ آورتیار کئے اور ملزم نے اعترافی بیان بھی دیا ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ صوفی بابا لوگوں کو جنت بھیجتا ہے، خود کیوں نہیں جاتا، عجیب بات ہے کہ بچوں کو تیار کرنے والے کیخلاف ثبوت نہیں، خودکش حملہ کرنے والا بچہ درحقیقت خود نشانہ بنتا ہے، ملزم کے بیان کے مدنظر پولیس نے کوئی ثبوت نہیں دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم خودکش حملے کے موقع پر موجود نہیں تھا اور ملزم کیخلاف پراسیکوشن نے کوئی ثبوت نہیں دیئے لہذا ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کیا جاتا ہے۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے 52 مرتبہ سزائے موت پانے والے ملزم صوفی بابا کو بری کردیا۔
واضح رہے ملزم بہرام عرف صوفی محمد پر حضرت سخی سرور دربار پر حملہ کے لیے خودکش بمبار تیار کرنے کا الزام تھا۔
ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 52 مرتبہ سزائے موت اور 73 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی تھی، ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
عراق: جنگی باقیات پھٹنے سے 2 افراد ہلاک، متعدد زخمی
31/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
چاغی: سکیورٹی چوکی پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک
31/August/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C