سرگودھا میں ٹرین حادثہ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی
👁️ 128 بار دیکھا گیا
سرگودھا میں ٹرین حادثہ، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحق، ڈرائیور شدید زخمی
سرگودھا (ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے ضلع سرگودھا میں ٹرین ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد موقع پر جاں بحق جبکہ ٹرین ڈرائیور عبدالجمید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لاہور جانے والی ٹرین نشتر آباد کے قریب بجری سے بھرے ڈمپر سے ٹکرا گئی، حادثہ ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے کے باعث انجن پٹری سے اتر گیا، جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم ارشاد موقع پر جاں بحق جبکہ ڈرائیور عبدالمجید شدید زخمی ہوگئے اور ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
حادثہ کے باعث ٹرینوں کی آمد دورفت معطل ہوگئی ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور ریلوے افسران نےموقع پر پہنچ کرقانونی کاروائی شروع کردی۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر تیزگام کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں، جس کے باعث ٹرین آپریشن معطل ہوگیا، واقعے میں عملے کے افراد یا مسافروں میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔
اس سے قبل لودھراں اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، آگ لگنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا ،پولیس کا کہنا تھا کہ بوگی میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کےتحت مسافروں کوریسکیو کیا۔
خیال رہے اکتوبر میں لیاقت پور میں کراچی سے پنڈی جانے والی تیزگام میں خوفناک آگ سے چوہتر افراد زندہ جل گئے، درجنوں زخمی ہوگئے تھے، واقعے کی بنیادی وجہ گیس سلنڈر کا پھٹنا قرار دیا گیا ہے، متاثرہ بوگیوں میں زیادہ ترتبلیغی جماعت کے لوگ سوار تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 193 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C