سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو سویلین ایئر پورٹ تک رسائی سے روک دیا
👁️ 195 بار دیکھا گیا
سری لنکا نے امریکی جنگی طیاروں کو سویلین ایئر پورٹ تک رسائی سے روک دیا
کولمبو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق صدر انُورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا کہ 26 فروری کو، جب ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ ابھی شروع نہیں ہوئی تھی، امریکہ نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ اپنے میزائلوں سے مسلح جنگی طیاروں میں سے دو اس جنوبی ایشیائی ملک کے جنوب میں ایک شہری ہوائی اڈے پر تعینات کرنا چاہتا تھا۔
صدر ڈسانائیکے نے کولمبو میں ملکی پارلیمان کو بتایا کہ امریکی محکمہ دفاع جبوتی میں ایک ایئر بیس سے نکال کر ایسے دو امریکی جنگی طیارے سری لنکا کے شہری مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے متالا انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر تعینات کرنا چاہتا تھا۔
سری لنکن صدر نے اراکین پارلیمان کو بتایا کہ یہ درخواست 26 فروری (ایران جنگ شروع ہونے سے دو روز قبل) کی گئی تھی۔ لیکن سری لنکا نے ان جنگی طیاروں کو اپنے ہاں زمینی رسائی دینے یا ان کی اپنی سرزمین پر تعیناتی کی اجازت دینے سے اس لیے انکار کر دیا تھا کہ یہ جزیرہ ریاست اپنی غیر جانبداری قائم رکھنا چاہتی تھی۔
سری لنکن سربراہ مملکت نے ملکی پارلیمان کے ارکان کو بتایا کہ امریکی درخواست اس لیے مسترد کر دی گئی تھی کہ یہ ملک نہیں چاہتا تھا کہ اس کی سرزمین کو کسی ایسے عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے، جن کے نتیجے میں تنازعے کے فریقین میں سے کسی ایک کو بھی کوئی فائدہ یا نقصان ہو۔
بحر ہند میں واقع یہ جزیرہ ریاستایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ سے نہ چاہتے ہوئے بھی اس وقت کسی حد تک متاثر ہوئی تھی جب اسی مہینے ایک امریکی آبدوز نے ایک ایرانی جنگی بحری جہاز کو سری لنکا کے ساحلوں کے پاس تارپیڈو کر کے تباہ کر دیا تھا۔
صدر ڈسانائیکے کے الفاظ میں، ''وہ (امریکی) چار مارچ سے آٹھ مارچ تک اپنے آٹھ اینٹی شپ میزائلوں سے لیس دو جنگی طیارے متالا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تعینات کرنا چاہتے تھے، لیکن ہم نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔‘‘
امریکہ اور اسرائیل کی 28 فروری کو شروع ہونے والی ایران کے خلاف جنگ اور ایران کے جوابی حملے ابھی تک جاری ہیں اور اس تنازعے کے فوری خاتمے کے ابھی تک بظاہر کوئی امکانات نظر نہیں آتے
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3544 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C