سعودی ائیر پورٹ پر حوثی باغيوں کے ڈرون حملے، فضائی آپریشن معطل
👁️ 145 بار دیکھا گیا
سعودی ائیر پورٹ پر حوثی باغيوں کے ڈرون حملے، فضائی آپریشن معطل
ریاض + صنعا (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ پر دو ڈرون حملے کیے گئے اور حوثی ترجمان کے مطابق ائیرپورٹ کے مانیٹرنگ ٹاور اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی وجہ سے فضائی آپریشن متاثر ہوا تاہم اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔
الجزیرہ ٹی وی کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کے ائیرپورٹ پر دو ڈرون حملے کیے جس کی سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے حوثی باغیوں کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کو باغیوں کے ڈرون حملوں کو فوری ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو گرا دیا گیا۔
المسیرہ ٹی وی کے حوالے سے بتایا گیا کہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے جمعرات کے روز ابہا ائیرپورٹ کے مانیٹرنگ ٹاور اور سعودی عرب کے دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا۔
https://twitter.com/MasirahTV/status/1159549502065401856?s=19
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی حوثی ملیشیا کی جانب سے ابہا اور نجران شہر کے سویلین ائیرپورٹس سمیت کنگ خالد ائیر بیس کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں کے حملے کے جواب میں سعودی اتحاد نے گروپ سے وابستہ ٹھکانوں بالخصوص یمنی دارالحکومت صنعا کے نواح میں عسکری مقامات کو نشانہ بنایا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C