سعودی اتحادی فوج کے حوثی باغیوں پر فضائی حملے، 150 جنگجو ہلاک
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سعودی اتحادی فوج کے حوثی باغیوں پر فضائی حملے، 150 جنگجو ہلاک
صنعا (ویب ڈیسک) سعودی اتحادی فوج نے یمن کے علاقے العبدیہ میں حوثی باغیوں کی پیش قدمی روکنے کے لیے 38 فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 150 جنگجو ہلاک ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن میں مارب کے علاقے العبدیہ میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اتحادی فوج نے باغیوں کے ٹھکانوں پر پے در پے فضائی حملے کیے۔
اتحادی فوج نے یہ بھی دعوی کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف مقامات پر 38 فضائی حملے کیے گئے ہیں اور حملوں میں 150 سے زائد حوثی جنگجو مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے جب کہ حوثی ملیشیا کی 13 گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔
دوسری جانب حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ العبدیہ میں حکومتی فورسز کی بمباری کے باوجود اب تک ہمارا کنٹرول برقرار ہے تاہم حوثی ترجمان نے اتنے بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے اتحادی افواج کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔
ادھر یمن کے وزیر خارجہ احمد بن مبارک نے اقوام متحدہ کی عہدیدار سے بات چیت میں خبر دار کیا کہ مآرب میں حوثی ملیشیا کی جارحیت کے شہری آبادی کے لیے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ 2014 سے یمن میں سیاسی بحران کے باعث سعودی عرب اتحادی افواج اور ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈھائی لاکھ افراد ہلاک اور دس لاکھ سے زائد بے گھر ہو گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
’’ایک ہزار میزائل لاک اور لوڈ ہیں، حملہ ہوا تو ایران کو تباہ کر دینگے‘‘، امریکی صدر ٹرمپ
11/July/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
امریکہ نے مجتبیٰ خامنہ ای سے منسلک ایرانی فنانسر پر پابندیاں عائد کر دیں
11/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس آپریشن، 4 مطلوب دہشت گرد ہلاک
11/July/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
جنوبی ایران پر فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار
11/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مجید بریگیڈ کا خضدار میں شفیق مینگل کے گھر پر خودکش حملہ، 17 افراد ہلاک
11/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی برقرار، آبنائے ہرمز پر کنٹرول کا تنازع شدت اختیار کر گیا
11/July/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8914 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4746 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3532 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2527 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2282 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1968 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C