سعودی اتحاد کا یمنی علیحدگی پسندوں کو عسکری کارروائی کا انتباہ
👁️ 210 بار دیکھا گیا
سعودی اتحاد کا یمنی علیحدگی پسندوں کو عسکری کارروائی کا انتباہ
ریاض (ڈیلی اردو/ایس پی اے/ڈی پی اے) یمن میں سعودی قیادت میں قائم اتحاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر جنوبی علیحدگی پسند گروپ سدرن ٹرانزیشنل کونسل (ایس ٹی سی) نے مشرقی صوبے حضرموت میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے خلاف کوئی بھی فوجی قدم اٹھایا تو شہریوں کے تحفظ کے لیے اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ یہ بات ہفتے کے روز سعودی سرکاری خبر رساں ادارے نے رپورٹ کی۔
یہ بیان اتحاد کے ترجمان جنرل ترکی المالکی نے یمن کی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی کی درخواست کے بعد دیا، جنہوں نے حضرموت میں ایس ٹی سی سے منسلک مسلح گروہوں کی عسکری پیش قدمیوں سے شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا تھا۔
ایس ٹی سی، جسے متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے، رواں ماہ جنوبی یمن میں عدن سے سعودی حمایت یافتہ، بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بے دخل کر چکی ہے اور جنوب کے بڑے حصے پر کنٹرول کا دعویٰ کرتی ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے ایس ٹی سی سے دسمبر کے اوائل میں قبضہ کیے گئے علاقوں سے انخلا کا مطالبہ کیا گيا تھا، تاہم ایس ٹی سی نے یہ مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ حضرموت اور المہرہ میں اپنی موجودگی برقرار رکھے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4529 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2437 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2080 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C