سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ
👁️ 156 بار دیکھا گیا
سعودی عرب اور یوکرین کے درمیان دفاعی تعاون کا معاہدہ
ریاض (ڈیلی اردو/اے ایف پی) یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کا ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جو مستقبل کے معاہدوں، تکنیکی تعاون اور سرمایہ کاری کی بنیاد فراہم کرے گا۔
صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ’’ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنی مہارت اور نظام شیئر کرنے اور انسانی جانوں کے تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’سعودی عرب کے پاس بھی ایسی صلاحیتیں موجود ہیں، جو یوکرین کے لیے دلچسپی کا باعث ہیں اور یہ تعاون دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔‘‘
زیلنسکی، جو اس وقت سعودی عرب کے دورے پر ہیں، نے کہا کہ یہ معاہدہ ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ان کی ملاقات سے قبل طے پایا۔
اے ایف پی سے بات کرنے والے دو سینیئر حکام کے مطابق یوکرین اور سعودی عرب نے فضائی دفاع سے متعلق ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے ہیں۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جاری جنگ کے آغاز کے بعد سے تہران نے متعدد بار سعودی عرب پر حملے کیے ہیں۔
جمعہ کو سعودی سرکاری میڈیا نے بتایا کہ ریاض اور مشرقی علاقے میں دو ڈرونز کو مار گرایا گیا۔
یوکرین، جو گزشتہ چار برس سے روس کی جانب سے ڈرون اور میزائل حملوں کا سامنا کر رہا ہے، اب اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے خلیجی ممالک کو فراہم کیے جانے والے مہنگے دفاعی سازوسامان کے معاہدے حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3536 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C