سعودی عرب: جدہ کے قریب ایرانی تیل برادر بحری جہاز پر میزائلوں سے حملہ
👁️ 151 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: جدہ کے قریب ایرانی تیل برادر بحری جہاز پر میزائلوں سے حملہ
ریاض + تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی بندرگاہ جدہ کے قریب اس بحری جہاز کی مالک کمپنی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئل ٹینکر کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساحل سے بحرہ احمر کے ذریعے سفر کرنے والے ایرانی تیل بردار جہاز پر 2 راکٹوں سے حملہ کیا گیا۔
تاہم اس حملے سے متعلق سعودی عرب کی جانب سے کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا اور نہ ہی سعودی حکام نے رابطہ کرنے فوری کوئی ردعمل دیا۔
امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کی بندرگاہ کے قریب آئل ٹینکر میں دھماکے سے 2 اسٹور رومز کو نقصان پہنچا اور جہاز سے بحیرہ احمر میں تیل کی رسائی شروع ہوگئی۔
UPDATE: An Iranian-owned oil tanker was hit by two missiles in the Red Sea off the Saudi port city of Jeddah, Iran's state television reported, quoting the National Iranian Oil Company that owns the vessel. More here: https://t.co/K379Kl0ppc by @PHREUTERS pic.twitter.com/1BmcOEht8q
— Reuters (@Reuters) October 11, 2019
ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی ارنا نے ایران کے قومی ایرانین ٹینکر کو کے بیان کو نقل کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ جہاز کی شناخت سیبیٹی کے نام سے ہوئی، اس جہاز نے آخری مرتبہ اگست میں ایرانی ساحلی شہر بندر عباس کے قریب ٹریکنگ ڈیوائسز کو آن کیا تھا۔
#Iranian oil tanker hit by explosions near Jeddah https://t.co/l6SWjNkkAe pic.twitter.com/LwvYje9QKC
— IRNA News Agency (@IrnaEnglish) October 11, 2019
First images from Iranian oil tanker #SABITI in Red Sea that suffered from two separate explosions on Friday morning as a result of likely missile attack.#Iran pic.twitter.com/1Erve0dOI8
— Abas Aslani (@AbasAslani) October 11, 2019
اس حوالے سے مشرق وسطیٰ کو دیکھنے والے امریکی نیوی کے 5 ویں بیڑے کے ترجمان لیفٹیننٹ پیٹی پاگانو نے کہا کہ وہاں موجود انتظامیہ ‘اس واقعے کی رپورٹس سے متعلق باخبر ہیں’ لیکن انہوں نے اس پر مزید تبصرے سے انکار کردیا۔
خیال رہے کہ ایرانی تیل بردار جہاز پر حملے کا واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کے سعودی عرب اور امریکا سے تعلقات کشیدہ ہیں اور خلیج کی ان دو ریاستوں کے کشیدہ تعلقات کے خاتمے میں پاکستان اپنا کردار ادا کررہا ہے، اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان 12 اکتوبر کو ایران اور سعودی عرب کا دورہ بھی کریں گے۔
یہاں یہ بھی یاد رہے کہ حملے کی رپورٹس امریکا کے اس الزام کے بعد آئیں جس میں اس نے کہا تھا کہ گزشتہ مہینوں میں خلیج فارس میں ابنائے ہرمز کے قریب ایران نے آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا، تاہم تہران نے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔
جمعہ کو پیش آنے والا یہ واقعہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ایک سال سے زائد عرصے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے امریکا کو الگ کرلیا تھا اور ایرانی کی معیشت کو تباہ کرنے کے لیے پابندیاں لگا دی تھیں۔
امریکی صدر کے فیصلے کے بعد آبنائے ہرمز کے قریب تیل ٹینکرز پر پراسرار حملے، ایران کی جانب سے امریکی فوج کا نگرانی کرنے والا ڈرون گرانے اور دیگر واقعات مشرق وسطیٰ میں رونما ہوئے۔
خیال رہے کہ 14 ستمبر کو سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو کی ابقیق اور خریس کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملے ہوئے تھے۔
ان حملوں کی وجہ سے ریاض کی تیل کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی تھی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا۔
اگرچہ یمن کے حوثی ملیشیا نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی لیکن ریاض، واشنگٹن اور کئی یورپی حکومتیں کہتی ہیں کہ ان حملوں کا ذمہ دار ایران تھا۔
تاہم تہران کی جانب سے ان ڈرون حملوں میں اپنے کردار کومسترد کردیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C