سعودی عرب پر حملوں کے خدشات، ریاض میں خلیج اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ملتوی
👁️ 73 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حملوں کے خدشات، ریاض میں خلیج اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس ملتوی
ریاض (ڈیلی اردو) خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین کا سربراہی اجلاس، جو 24 اکتوبر 2026 کو سعودی دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونا تھا، ملتوی کردیا گیا ہے۔ اجلاس کی نئی تاریخ دونوں فریق باہمی مشاورت سے بعد میں طے کریں گے۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی کے مطابق یہ فیصلہ سعودی عرب اور اس کی شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی حوثی باغیوں کی مبینہ کوششوں اور ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے کی آپریشنل سرگرمیاں معطل رہنے کے باعث کیا گیا۔ ان کے مطابق اجلاس میں شریک وفود کی سلامتی کو یقینی بنانا بھی فیصلے کی اہم وجہ ہے۔
البدیوی نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل اور یورپی یونین اجلاس کے انعقاد کے لیے مناسب حالات پیدا کرنے اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں فریق ایسے اقدامات جاری رکھیں گے جن سے ان کے ممالک اور عوام کے لیے ترقی اور خوشحالی کے مواقع بڑھ سکیں۔
اجلاس میں خلیجی ممالک اور یورپی یونین کے درمیان تعلقات اور مشترکہ تعاون پر بات چیت متوقع تھی، تاہم نئی تاریخ کے اعلان تک اس کے آئندہ شیڈول کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C