سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
👁️ 65 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
ریاض(ڈیلی اردو) ایران نواز حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے حملے کیے، جن کے نتیجے میں 73 شہری زخمی ہوگئے۔ سعودی حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
حملوں میں سعودی عرب کے چار شہروں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثی باغیوں نے بھی جنوبی سعودی عرب پر ڈرونز اور میزائل حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی حکام نے کہا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حوثی باغیوں کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ادھر یمن میں بھی گزشتہ چند روز کے دوران حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت آئی ہے۔
سعودی عرب پر حملوں کے بعد عرب ممالک کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ عرب پارلیمنٹ، متحدہ عرب امارات، مصر، اردن، لبنان، بحرین، قطر اور کویت نے حوثی باغیوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
عرب پارلیمنٹ کے صدر محمد بن احمد الیمحی نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی عرب دنیا کی قومی سلامتی کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور بالخصوص اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے حملے رکوانے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا۔
متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب پر حملوں اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی، جبکہ مصر نے ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران پر حملوں کو خطرناک کشیدگی قرار دیتے ہوئے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
اردن نے سعودی عرب کی شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانے اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے سمندری آمدورفت کے لیے خطرہ اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
لبنان کے صدر جوزاف عون نے بھی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جبکہ بحرین، قطر اور کویت نے بھی سعودی عرب کی حمایت کرتے ہوئے حملوں کی شدید مذمت کی۔
عرب ممالک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشیدگی روکنے، شہریوں اور شہری تنصیبات کے تحفظ، بحیرہ احمر میں محفوظ بحری آمدورفت اور توانائی و عالمی تجارت کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26278 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11815 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7400 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5101 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C