سعودی عرب کا ایرانی صدر حسن روحانی کو پیغامات بھیجنے کا انکشاف
👁️ 115 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کا ایرانی صدر حسن روحانی کو پیغامات بھیجنے کا انکشاف
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ایران نے دعوی کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو پیغامات بھیجے ہیں۔ یہ پیغامات مختلف عالمی رہنماﺅں کے ذریعے بھیجے گئے ہیں۔سعودی عرب کی جانب سے تاحال اس ضمن میں کسی بھی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران کی جانب سے یہ دعوی ایک ایسے وقت میں کیا گیا کہ جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی انتہائی عروج پہ دکھائی دے رہی ہے اور آرامکو پر ہونے والے میزائل و ڈرونز حملوں کے بعد تو صورتحال حد درجہ خراب ہوئی ہے۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں خبردار کیا تھا کہ اگر دنیا، ایران کو روکنے کے لیے متحد نہ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ انٹرویو ایک امریکی نشریاتی ادارے نشر کیا گیا تھا۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت کے ترجمان علی ربیعی نے دعوی کیا کہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو سعودی عرب کی جانب سے پیغامات بھیجے گئے ہیں جو موصول ہو گئے ہیں۔ انہوں نے تصدیق کی کہ پیغامات مختلف رہنماﺅں کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اگر سعودی عرب اپنا رویہ تبدیل کرنا چاہتا ہے تو تہران اس اقدام کا خیرمقدم کرے گا تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C