05/September/2026

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی

باغ(ڈیلی اردو) پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ پاکستان رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق چھترہ ٹوپی روڈ پر قائم کوپرہ پولیس چوکی اور تراڑکھل ایکسس کے مقام پر مسلح افراد نے سکیورٹی اہلکاروں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی اہلکار رحیم گل ہلاک ہوگئے، جبکہ پاکستان رینجرز کا ایک اہلکار زخمی ہوا۔

پولیس ترجمان کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کی فائرنگ کا جواب دیا، جس کے دوران ایک مسلح حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک حملہ آور کے قبضے سے 2 دستی بم، ایک کلاشنکوف، 3 میگزین بمعہ گولیاں اور ایک خنجر برآمد کیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے والے دیگر مسلح افراد کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق علاقے میں سکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے اور ریاستی رٹ کے قیام کے لیے پرتشدد عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C