سعودی ولی عہد سمیت 3 شہزادوں کو پاکستان میں تلور کے شکار کی اجازت مل گئی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد سمیت 3 شہزادوں کو پاکستان میں تلور کے شکار کی اجازت مل گئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی حکمران خاندان کے دیگر 2 شہزادوں کو سال 21-2020 کے شکار سیزن میں بین الاقوامی تحفظ کے حامل پرندے تلور کے شکار کا اجازت نامہ جاری کردیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ دیگر دو شکاری گورنرز ہیں جن میں سے ایک نادہندہ ہیں کیوں کہ انہوں نے گزشتہ برس شکار کی فیس ادا نہیں کی تھی۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ شکاریوں کو بلوچستان اور پنجاب کے مخصوص علاقوں میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالانکہ وزارت خارجہ کی جانب سے پروٹوکول اور سرکاری درجہ بندی کا خیال رکھنے کی توقع تھی تاہم اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے کو بھیجی گئی شکاریوں کی فہرست میں سب سے طاقتور شخص اور سعودی عرب کے ‘اصل’ حکمران محمد بن سلمان کا نام سب سے نیچے درج تھا۔
خیال رہے کہ سرد وسط ایشیائی خطے کے باسی تلور موسم کی سختیوں سے بچنے کے لہے ہر سال جنوب کی جانب ہجرت کرتے ہیں تا کہ قدرے گرم ماحول میں وقت گزار سکیں تاہم وہاں انہیں حکومت کی جانب سے خصوصی طور پر مدعو کیے گئے عرب شکاری شکار کرلیتے ہیں۔
آبادی میں تیزی سے کمی کے باعث تلور کو نہ صرف فطرت کے تحفظ کے مختلف سمجھوتوں کے تحت محفوظ قرار دیا گیا ہے بلکہ یہ اسے جنگلی حیات کے مقامی قوانین کے تحت بھی تحفظ حاصل ہے اور پاکستانی شہریوں کو اس کے شکار کی اجازت نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ جب وزیراعظم عمران خان اپوزیشن میں تھے تو وہ تلور کے شکار کے اجازت نامے دینے پر اس وقت کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا میں اس کے شکار کی اجازت نہیں دی تھی لیکن اب سعودی عرب کے شکاریوں کو اجازت دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر 2020 کو جاری کیے گئے اجازت ناموں کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر دفاع اور نائب وزیراعظم کو پنجاب کے ضلع لیہ اور بھکر میں شکار کی اجازت دی گئی۔
اسی طرح تبوک کے گورنر فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کو ضلع آوران، ضلع نوشکی اور ضلعی چاغی میں شکار کی اجازت دی گئی جبکہ حفر الباطن کے گورنر منصور بن محمد کے شکار کے لیے ڈیرہ غازی خان ضلع کو مختص کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تبوک کے گورنر فہد بن سلطان جو کچھ عرصہ قبل غیر قانونی طور پر 2 ہزار تلور کا شکار کرنے پر بین الاقوامی میڈیا کی نظروں میں آئے تھے انہوں نے گزشتہ برس شکار کی ایک لاکھ ڈالر فیس ادا نہیں کی تھی۔
حالانکہ وہ گزشتہ برس اپنے ہمراہ 60 شاہین بھی لے کر آئے تھے لیکن انہوں نے اس کی بھی فیس نہیں دی تھی جو کہ ایک ہزار ڈالر فی شاہین تھی۔
‘اس طرح مجموعی طور پر سال 20-2019 کے شکار کے سیزن کے لیے ان پر ایک لاکھ 60 ہزار ڈالر واجب الادا ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C