سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 17اور 18 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے.
تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے تصدیق کی ہے کہ محمد بن سلمان پرسوں 17 فروری بہ روز اتوار پاکستان پہنچیں گے، البتہ ان کی مصروفیات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی.
قبل ازیں ان کی آمد 16 فروری کو متوقع تھی، البتہ پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد اتوار کے روز پاکستان پہنچیں گے.
یاد رہے کہ آج وزیر اعظم عمران خان نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی ولی عہد اپنے دورے میں پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے، جس کے بعد روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے.
خیال رہے کہ وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ولی عہد کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، کئی اہم معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے.
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وفد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کے لیے وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور متعلقہ محکموں کو خط ارسال کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 195 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C