04/September/2026

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی

میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی

اسلام آباد(ڈیلی اردو) وفاقی حکومت نے میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کا نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق میجر جنرل فیصل نصیر کی تقرری ڈیپوٹیشن پر کی گئی ہے، جس کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذریعے مختلف افسران کی تعیناتیوں اور مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق دیگر نوٹیفکیشنز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی سیکریٹری آئی ٹی ضرار ہاشم خان کے کنٹریکٹ میں 4 ستمبر 2026 سے مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے، جبکہ وزیراعظم آفس کے جوائنٹ سیکریٹری جہانگیر مشتاق کی تعیناتی میں بھی ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

اسی طرح پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر نوید احمد نثار خواجہ کی خدمات فرنٹیئر کانسٹیبلری، گریڈ 20 کے محمد کریم خان کی خدمات ایف آئی اے جبکہ گریڈ 19 کے احسن سیف اللہ کی خدمات حکومت پنجاب کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔


#FaisalNaseer #NACTA #Pakistan #CounterTerrorism #NationalSecurity #Islamabad #EstablishmentDivision #Terrorism

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C