سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ، 300 گاڑیاں پاکستان پہنچ گئے
👁️ 186 بار دیکھا گیا
سعودی ولی عہد کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ، 300 گاڑیاں پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کی سیکیورٹی کے لئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے، شاہی محافظ ولی عہد کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے اور اسلام آباد کے 8 ہوٹلوں کی نگرانی بھی سعودی شاہی محافظ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کے دورۂ پاکستان کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں، محمد بن سلمان کی سیکیورٹی کیلئے 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے ہیں، سعودی شاہی محافظ ولی عہد کی سیکورٹی پر مامور رہیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد کے8 ہوٹلوں کی نگرانی بھی سعودی شاہی محافظ کریں گے، وزیراعظم ہاؤس میں سعودی ولی عہد کیلئے جم تیار کر دیا گیا، ولی عہد کے ساتھ سعودی شہزادے اور شاہی خاندان کے اراکین ہوں گے۔
وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے گی اور 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیر استعمال رہیں گی۔
اس سے قبل سعودی سفارت خانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا سعودی علی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک دورہ کریں گے، اس دورے کے دوران پاکستان اور سعودی عرب میں بیس ارب ڈالر کے معاہدے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا سعودی ولی عہد وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے، سعودی ولی عہد دورہ پاکستان کے بعد کوالالمپور روانہ ہوں گے۔
سعودی سفارت خانہ کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے شاہی مہمان کے استقبال کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ولی عہد کی آمد پر وزیراعظم عمران خان ارکان کابینہ کے ہمراہ استقبال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اور شاہی مہمانوں کے لئے قیام و طعام کے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے اور دارالحکومت میں تھری لئیر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ ولی عہد کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم آج انتظامات کا حتمی جائزہ لے گی۔
وزارت خزانہ ،دفترخارجہ اور پی ایم آفس متوقع معاہدوں کی تیاری میں مشغول ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5074 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C