29/June/2026

'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی

👁️ 56 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی

'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان کے ایک بڑے نیوز چینل جیو نے اتوار کو معافی مانگ لی۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)  نے چینل کو ’’مذہبی تصویر کشی‘‘ پر مشتمل دستاویزی فلم نشر کرنے پر 15 روزہ معطلی کی سزا سنائی تھی۔

 

جیو نیوز نے ’’سفر عشق‘‘ نامی پروگرام کے حوالے سے وضاحت اور معافی نشر کرتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون بھی شائع کیا جس میں کہا گیا، ’’جیو نیوز نے دسویں محرم کی نشریات کے دوران نشر کیے گئے مواد میں ادارتی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔‘‘

 

چینل کے مطابق پروگرام میں ’’عراق اور بعض دیگر مشرق وسطیٰ کے ممالک میں محدود تعداد میں لوگوں کی جانب سے ادا کیے جانے والے بعض مذہبی شعائر‘‘ دکھائے گئے تھے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ چینل کا مزید کہنا تھا کہ اس کا ’’کبھی بھی کسی وسیع تر مذہبی نقطہ نظر کی نمائندگی، توثیق یا ترویج کا ارادہ نہیں تھا۔‘‘

 

پیمرا نے ہفتے کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ ’’مذہبی، ثقافتی اور سماجی حساسیتوں کے پیش نظر اس طرح کی بصری نمائندگی کی نشریات ایک سنگین ریگولیٹری خلاف ورزی ہے۔‘‘

 

ادارے نے دستاویزی فلم کے مواد کی تفصیل تو نہیں بتائی البتہ خبردار کیا کہ یہ ’’ناظرین کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور امن عامہ کے لیے خطرہ بننے کا سبب بن سکتی ہے۔‘‘

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C