سلامتی کونسل کی طرف سے پشاور شیعہ جامع مسجد دھماکے کی شدید مذمت
👁️ 111 بار دیکھا گیا
سلامتی کونسل کی طرف سے پشاور شیعہ جامع مسجد دھماکے کی شدید مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پشاور شیعہ جامع مسجد بم دھماکے کے قصور واروں کو سزا دلانے کے لیے تمام ملکوں سے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی اپیل کی۔ پاکستان نے اس اپیل کے لیے چین اور متحدہ عرب امارات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پشاور میں ایک مسجد میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کو “گھناونا اوربزدلانہ” قرارد دیتے ہوئے دنیا کے تمام ملکوں سے اپیل کی کہ وہ قصورواروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے پاکستان کی مکمل مدد کریں۔
متحدہ عرب امارات کی سفیر لانا زکی نسیبہ، جو اس وقت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر بھی ہیں، نے کہا، “سلامتی کونسل کے تمام رکن ملکوں نے پاکستان کے پشاور میں کوچہ رسالدار مسجد میں جمعے چار مارچ 2022 کو ہونے والے گھناونے او ربزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔”
#UNSC Press Statement on Terrorist Attack in Pakistan
????️Expressed deepest sympathy & condolences to the families of the victims & to the Government of Pakistan
????️Reaffirmed that terrorism in all its forms & manifestations constitutes a serious threat to int'l peace & security pic.twitter.com/WFNrSnj7zq— UAE Mission to the UN (@UAEMissionToUN) March 6, 2022
اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری اسلامک اسٹیٹ ان خراسان (داعش خراسان) نامی تنظیم نے قبول کی تھی۔ اس حملے میں کم از کم 65 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہوگئے تھے۔
دہشت گردی کی ہر کارروائی مجرمانہ
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک نے پشاور مسجد حملے میں ہلاک ہونے والوں اور متاثرین کے رشتہ داروں کے علاوہ حکومت پاکستان کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔
سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا،”سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کی کوئی بھی کارروائی مجرمانہ اور بلاجواز ہے خواہ اس کا محرک کچھ بھی ہو، جہاں بھی، جب بھی اور جس نے بھی کیا ہو اور یہ بین الاقومی امن اور سکیورٹی کے لیے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔”
بیان کے مطابق ”سلامتی کونسل کے اراکین نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مجرموں، منتظمین، مالی معاونت کرنے والوں اور اسپانسرز کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون اور سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے تحت اپنی ذمہ داریوں کے مطابق اس سلسلے میں حکومت پاکستان اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال تعاون کریں۔”
Ambassador Munir Akram @PakistanPR_UN ????????????????thanked the SG @antonioguterres ; the @UNAOC ; the Security Council esp China ????????@ChinaAmbUN for proposing the #SC press statement, & UAE ???????? for securing consensus on it & issuing the statement to condemn the terrorist attack in Peshawar. https://t.co/vJl3L03dYk
— Permanent Mission of Pakistan to the UN (@PakistanUN_NY) March 6, 2022
پاکستان کی جانب سے شکریہ
سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان کے بعد اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی سفیر نے پشاور مسجد پر دہشت گردانہ حملے کے حوالے سے سلامتی کونسل میں قرار داد پیش کرنے کے لیے چین اور اس پر اتفاق رائے کو یقینی بنانے کے لیے متحدہ عرب امارات کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ پشاور حملے کے فوراً بعد اقوام متحدہ سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریش حملے کی مذمت کی تھی اور انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا،”عبادت گاہوں کو جنگ ہونا چاہئے اہداف نہیں۔” انہوں نے پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں بھی حملے کو ‘ہولناک’ قرار دیتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C