سندھ: ٹھٹھہ میں دوسری جماعت کی طالبہ دعا ولاسیو زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار
👁️ 77 بار دیکھا گیا
سندھ: ٹھٹھہ میں دوسری جماعت کی طالبہ دعا ولاسیو زیادتی کے بعد قتل، دو ملزمان گرفتار
ٹھٹھہ (ڈیلی اردو) سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں گذشتہ روز لاپتہ سات سالہ معصوم بچی کی لاش کھیتوں سے برآمد ہونے پر شہر سوگ میں ڈوب گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ٹھٹھہ کے ساحلی تحصیل گھوڑا باری کے علاقے و شہر میں سات سالہ دوسری جماعت کی طالبہ دعا ولاسیو کو قتل کردیا گیا تھا، معصوم بچی کی لاش رات گے کیلے کی فصل سے برآمد کی گئی۔
واقعے پر طالبہ دعا کے ورثا کا کہنا تھا کہ بچی کئی گھنٹے گزرنے کے بعد گھر نہیں پہنچی، تو انہیں تشویش لاحق ہوئی، ڈھونڈنے کے دوران بچی کی لاش گاؤں کے قریب کیلے کے فصل سے برہنہ حالت میں ملی، اطلاع دینے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لیکر رات گئے پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈاکٹر کے مطابق پوسٹ مارٹم کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی کی کوشش اور دم گھٹنے سے موت واقع ہوئی ہے جبکہ حتمی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد موت کا سبب معلوم ہوسکے گا۔
معصوم بچی کی تدفین انکے آبائی قبرستان میں کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایس ایس پی ٹھٹھہ شبیر احمد سیٹھار نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ دعا ولاسیو سے ریپ اور قتل میں ملوث 2 ملزمان ارشاد ملاح اور سکندر عرف سکو شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم ارشاد ملاح جو کہ مقتول بچی کا چچا ہے، ملزم نے 20 روپے خرچ دے کر بچی کو کہا کہ باغ سے کیلے لے کر آتے ہیں جہاں موجود دوسرے ملزم سکندر عرف سکو شاہ نے مل کر معصوم بچی دعا کے ساتھ جنسی زیادتی کر کے اسے قتل کر دیا۔
دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف بھی کیا ہے اور بچی کے کپڑے بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
دوسری جانب معصوم بچی کے قتل کے خلاف ور شہر میں مکمل شٹر بند ہڑتال ہے اور تمام کاروباری مراکز بند ہے اور شہر میں سوگ کا سماں ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C