سوات : دہشتگردی کےخلاف عوام کا ’امن پاڅون‘ کے عنوان سے احتجاجی مارچ
👁️ 52 بار دیکھا گیا
سوات : دہشتگردی کےخلاف عوام کا ’امن پاڅون‘ کے عنوان سے احتجاجی مارچ
سوات(ڈیلی اردو)پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ایک بار پھر ’امن پاڅون‘ کے عنوان سے احتجاج ہوا۔ سوات میں غیر سیاسی اتحاد قومی جرگے نے کچھ روز قبل دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے خلاف 27 ستمبر کو احتجاجی مارچ کی کال دی تھی۔قومی جرگے کی کال پر آج نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے نشاط چوک مینگورہ کی طرف مارچ کیا۔ امن مارچ میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور کارکنوں نے شرکت کرکے دہشت گردی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا۔
مظاہرین نے سفید جھنڈے اٹھا کر امن کا مطالبہ کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ سوات میں مصنوعی دہشت گردی پیدا کر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
احتجاجی مظاہرے میں مختلف سیاسی قائدین، سماجی و زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خطاب کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال کے باوجود احتجاج کے لیے لوگوں کا گھروں سے نکلنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہاں کے باسی امن چاہتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ سوات میں دہشت گردی ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کی باعث سیاحت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یوم سیاحت کے دن سوات جیسے پرامن ضلعے میں لوگ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔مظاہرین کے مطابق سوات میں امن کے لیے سب متحد ہیں، سوات کے عوام کا پولیس پر مکمل اعتماد ہے اور پولیس کے ساتھ ہیں تاہم دہشت گردی کے نام پر کسی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔
مقامی صحافی انور انجم کے مطابق نشاط چوک پر اس سے پہلے بھی احتجاج ریکارڈ ہوئے مگر آج کا اجتماع بہت بڑا تھا۔ ہزاروں کی تعداد میں شہری احتجاج میں شریک ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ’مینگورہ میں امن مارچ کے باعث تمام تجارتی مراکز اور بازار بند تھے۔‘ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں 22 ستمبر کو مختلف ممالک کے سفیروں کے سکیورٹی سکواڈ پر حملہ ہوا تھا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے تاہم تمام غیرملکی سفارت کار محفوظ رہے ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 24 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7468 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5283 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C