سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے تین اہم دہشت گرد ہلاک
👁️ 419 بار دیکھا گیا
سوات میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے تین اہم دہشت گرد ہلاک
سوات (نمائندہ ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے تین اہم دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ڈی پی او سوات کے ترجمان معین فیاض کے مطابق، یہ کارروائی تحصیل کبل کے علاقے شلخو سر میں کی گئی۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت اجمل عرف وقاص، مطیع اللہ عرف اسحٰق اور رحیم اللہ رحمانی عرف روح کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق اجمل عرف وقاص ملوک آباد کا رہائشی تھا، جو دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا اور 8 افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ مطیع اللہ عرف اسحٰق کے خلاف ضلع شانگلہ میں 2 مقدمات درج تھے۔ رحیم اللہ رحمانی عرف روح اللہ ولد امان اللہ، افغانستان کے علاقے شیری، نورستان کا رہائشی تھا اور دہشت گردی کے 2 مقدمات میں مطلوب تھا۔
ڈی پی او سوات محمد عمر کی ہدایت پر ضلع بھر میں سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے، جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر پولیس چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس سوات کے امن کو ہر حال میں برقرار رکھے گی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی متوقع ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
عراق: سیکیورٹی فورسز اور داعش جنگجوؤں میں جھڑپ، 2 دہشتگرد اور ایک شہری ہلاک
28/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26340 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15586 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11873 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9202 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7476 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5300 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C