سوات کے علاقے بنجوٹ میں ’دہشت گردوں‘ کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
👁️ 27 بار دیکھا گیا
سوات کے علاقے بنجوٹ میں ’دہشت گردوں‘ کی فائرنگ سے ایک شہری ہلاک، پولیس اہلکار زخمی
سوات (ڈیلی اردو) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل بابو زئی کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں ’دہشت گردوں ‘ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک شہری ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی(ڈی ایس پی) امجد علی نے نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کو واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث علاقے کے لوگ اسحلہ سمیت نکل آئے او ان کا پیچھا شروع کر دیا۔
ڈی ایس پی سٹی کے مطابق عوام نے منگلور پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی کہ مشکوک افراد بنجوٹ پہاڑ کی جانب جا رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری روانہ کردی گئی اور دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
مقامی نیوز ایجنسی ٹی ٹی این کو پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلہ میں امن کمیٹی کا ممبر جمدالی ہلاک ہوگیا جبکہ ایک پولیس اہلکار وقار زخمی ہو گئے۔
آر پی او ملاکنڈ ناصر محمود ستی کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ رات کو ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار وقار بھی زخمی ہوا۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے غار کا محاصرہ کرلیا ہے۔ آخری اطلاعات تک سکیورٹی فورسز اب بھی علاقے میں موجود ہے اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
پولیس افسر نے بتایا کہ زخمی اور لاش کو سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی نے کہا کہ دہشت گردوں نے پہاڑ میں موجود ایک غار میں پناہ میں لی ہے اور پولیس نے غار کو گھیرے میں لیا ہے جہاں گزشتہ 5 گھنٹوں سے وقفے وقفے کے ساتھ فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
سوات میں ڈان نیوز کے نمائندے نے رات 11 بجے کے قریب بتایا کہ اس وقت تک علاقے میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
اس کے علاوہ سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ڈان نیوز کام کو بتایا کہ واقعے کے بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔
انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق سوات کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں ایک غار کے اندر چھپے دہشت گردوں کے خلاف منگل کی شام شروع کیا گیا آپریشن کئی گھنٹے جاری ہونے کے بعد بے نتیجہ ختم ہوگیا کیونکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8868 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2485 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C