سوات کے علاقے چارباغ سے اہم دہشت گرد اور سہولتکار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا
👁️ 37 بار دیکھا گیا
سوات کے علاقے چارباغ سے اہم دہشت گرد اور سہولتکار گرفتار کرلیا گیا، آئی جی خیبرپختونخوا
سوات (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبرپختونخوا اختر حیات گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے علاقے چارباغ سے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم دہشت گرد رفیع اللہ عرف جواد اور دہشت گردوں کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سوات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اختر حیات گنڈاپور نے کہا کہ ہر سال کوشش کی جاتی ہے کہ چھٹیوں کے دوران سوات کا امن متاثر کیا جائے، پڑوسی ملکوں سے سرگرمیاں عمل میں آتی ہیں، ہر ممکن کوشش ہے کہ اس بار سوات کا امن برقرار رہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع سوات کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں پولیس نے اطلاعات کی بنیاد پر گزشتہ ماہ 23 مئی کو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل دہشت گرد وہاں ایک شہری کو شہید کر چکے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس آپریشن کے دوران ہمارے ایک ایلیٹ فورس کے جوان وقار خان بھی زخمی ہوگئے، یہ آپریشن کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کچھ دہشت گرد رات کی تاریکی کی وجہ سے روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ ان دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے گئے، اس کے نتیجے میں ان کا مقامی سہولت کار عصمت اللہ چارباغ سے گرفتار کرلیا گیا جو ان دہشت گردوں کو محفوظ راستہ فراہم کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان ہی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک اہم دہشت گرد رفیع اللہ عرف جواد کو بھی چارباغ سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق سلیم ربانی گروپ سے ہے، دہشت گرد رفیع اللہ 2012 میں خاندان کے ہمراہ افغانستان منتقل ہوگیا تھا اور گزشتہ برس سوات میں داخل ہوا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ رفیع اللہ نے جعلی کاغذات میں اپنی غلط شناخت درج کی ہے، غلط آئی ڈی اور پاسپورٹ سے کئی بار طورخم بارڈر سے افغانستان گیا تھا، گرفتار دہشت گردوں سے بھاری مقدار اسلحہ گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ ٹارگٹ کلنگ اور مختلف حملوں میں ملوث تھے، انہوں نے اہم شخصیات کو جان سے مارنے کا منصوبہ بنایا تھا، ملزمان نے ارکان اسمبلی سے بھتے لینے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
اختر حیات گنڈاپور نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اولسی پاسون سمیت دیگر اہم شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، گرفتار ملزمان سے کمانڈو کی وردیاں بھی برآمد کی ہیں، اہم شخصیات اور سرکاری افسران بھی ملزمان کے سہولت کار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان سہولت کاروں کو جلد گرفتار کرکے میڈیا کے سامنے پیش کیا جائے گا، سوات کے امن پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت میں عدالتوں، اسکولوں اور سومناتھ مندر کو بم دھماکوں کی دھمکیاں، سکیورٹی ہائی الرٹ
21/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
امریکا اور ایران میں مذاکرات کی بحالی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، قطر
21/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں برطانوی پرچم بردار آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ، 2 اہلکار زخمی
21/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
امریکا کا ایرانی فضائی شعبے کے خلاف بڑا اقدام، 27 ایئر لائنز پابندیوں کی زد میں
21/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
بنوں : اغوا کیے گئے دو ایف سی اہلکاروں کی لاشیں برآمد، ڈرون حملے میں دو افراد زخمی
21/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں ملوث 70 سے 80 فیصد افراد افغان شہری ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ
21/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26320 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15567 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11853 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9161 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7445 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5231 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C