سوڈان جنگ: سعودی عرب، امریکا کا جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ
👁️ 29 بار دیکھا گیا
سوڈان جنگ: سعودی عرب، امریکا کا جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ
ریاض + واشنگٹن (ڈیلی اردو) سعودی عرب اور امریکا نے سوڈانی فوج کے سربراہ عبدالفتاح البرہان اور پیرا ملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے کمانڈر محمد ہمدان ڈگلو کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے بات چیت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جہاں جنگ بندی کی میعاد کل ختم ہو جائے گی۔
العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق ریاض اور واشنگٹن نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس توسیع سے سوڈانی عوام کو درکار انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہوگی۔
دونوں ممالک نے فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز سے مطالبہ کیا کہ وہ قلیل مدتی جنگ بندی کے تحت اپنے وعدے پر قائم رہیں اور جنگ بندی میں توسیع کے معاہدہ تک نہ پہنچنے کی صورت میں بھی سوڈان میں شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم رہیں۔
دوسری طرف سوڈان ڈاکٹرز سنڈیکیٹ نے اعلان کیا کہ شہریوں کے درمیان جاری جھڑپوں کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 866 ہوگئی ہے اور زخمیوں کی تعداد 3721 ہے۔
واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز نے گذشتہ ہفتے کو سعودی شہر جدہ میں ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے جس میں 7 دن کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا معاہدہ کیا گیا تھا جس میں پیر کی شام سے توسیع کی جا سکتی ہے۔
سوڈان میں 15 اپریل کو فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی اس وقت شروع ہوگئی تھی جب فوجی اور سویلین جماعتیں ایک سیاسی عمل کو حتمی شکل دے رہی تھیں۔
خیال رہے کہ 15 اپریل کو فوج اور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان شروع ہونے والی اس جنگ میں سیکڑوں جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد اپنی زندگی بچا کر وہاں سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
سوڈان میں اقتدار کے حصول کے لیے جاری کوششیں مہلک ترین تشدد میں تبدیل ہوگئی ہیں جہاں 2021 میں فوجی حکومت قائم کرنے والے فورسز کے 2 جرنیلوں آرمی چیف عبدالفتح البرہان اور ان کے نائب طاقت ور پیراملٹری ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) کے کمانڈر محمد ہمدان دیگلو کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
عمر البشیر 1989 میں فوجی بغاوت کے نتیجے میں اقتدار میں آئے اور 2019 میں ہونے والی عوامی بغاوت میں ان کا تختہ الٹ دیا گیا، دو سال بعد آر ایس ایف کی حمایت سے جنرل عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج نے بغاوت کر کے اقتدار سنبھال لیا۔
فوج اور آر ایس ایف کے رہنما جنرل محمد حمدان دگالو کے درمیان موجودہ تنازع اس بات پر اختلافات کے باعث شروع ہوا کہ پلان کے مطابق سول حکمرانی کی بحالی کے تحت آر ایس ایف کو فوج میں کتنی جلدی ضم کیا جائے۔
علاوہ ازیں دونوں فوجی جرنیلوں کے درمیان جاری اس جنگ نے مغربی شہر دارفر میں دو دہائیاں پرانے تنازع کو بھی متحرک کردیا ہے جس کی وجہ سے رواں ہفتے درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 489 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 490 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 452 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 346 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 364 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4839 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C