سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے 2جولائی کو جواب طلب کر لیا
👁️ 120 بار دیکھا گیا
سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے 2جولائی کو جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسی سے 2 جولائی کو جواب طلب کر لیا۔سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اعلی عدالتوں کے دو ججز جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس کی سماعت 2 جولائی کو ہو گی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے براہ راست اظہار وجوہ کا نوٹس بھیجنے کے بجائے ایس جے سی پروسیسنگ آف انکوائری 2005 کے پیرا گراف نمبر 8 (3) کے تحت ریفرنس کی ایک نقل جج صاحب کو بھیجی ہے۔
اس سے قبل ریفرنس کی ایک نقل اور دیگر دستاویزات 14 جون کو سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسی کی اسلام آباد رہائش گاہ پر پہنچائے گئے تھے۔
یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسی اور سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر رکھے ہیں۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 14 جون کو ہوئی جب کہ اس موقع پر ان سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک کے بیشتر حصوں میں وکلا اور بار کونسلز کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور دھرنے دیئے گئے.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C