سپریم لیڈر خامنہ ای پر حملے کی صورت میں جہاد کا اعلان، ایرانی پارلیمانی کمیشن
👁️ 216 بار دیکھا گیا
سپریم لیڈر خامنہ ای پر حملے کی صورت میں جہاد کا اعلان، ایرانی پارلیمانی کمیشن
تہران (ڈیلی اردو ) ایران کے قومی سلامتی پارلیمانی کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ پوری مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ تصور ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی پارلیمانی کمیشن نے مزید کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای پر حملہ ہوا تو علما جہاد کا فتویٰ جاری کریں گے۔
ایرانی پارلیمانی کمیشن نے مزید کہا کہ فتویٰ کے بعد دنیا کے تمام حصوں میں اسلام کے سپاہیوں کا ردعمل آئے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل میں سابق امریکی سفیر ڈین شیپیرو نے کہا تھا صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔
شیپیرو کے مطابق امریکی بحری بیڑے کی موجودگی مشرق وسطیٰ میں ممکنہ فضائی و زمینی حملوں کے لئے آسانی پیدا کرے گی، خامنہ ای کا خاتمہ فوری طور پر ایران میں حکومت کی تبدیلی کا سبب نہیں بنے گا۔
ایسا ہی ایک بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھی آیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران میں نئی قیادت کی تلاش کا وقت آگیا ہے۔
اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر نے ایران میں ہونے والی ہلاکتوں اور بدامنی کا ذمہ دار ٹرمپ کو ٹھہرایا تھا۔
ایرانی سپریم لیڈر کے بیان کے ردعمل میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تہران کے حکمران حکومت چلانے کے لیے جبر اور تشدد پر انحصار کرتے ہیں، جس کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 224 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C