سپریم کورٹ نے قبائلی علاقوں میں فوج کے حراستی مراکز اور قیدیوں کی فہرست طلب کرلی
👁️ 115 بار دیکھا گیا
سپریم کورٹ نے قبائلی علاقوں میں فوج کے حراستی مراکز اور قیدیوں کی فہرست طلب کرلی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ نے حکومت کو قبائلی علاقوں میں موجود فوج کے حراستی مراکز اور ان میں موجود قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ فوج سول انتظامیہ کے اختیارات سلب نہیں کرسکتی۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بنچ نے فاٹا، پاٹا اصلاحات کیس کی سماعت کی۔
اٹارنی جنرل انور منصور خان نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے میری ذات سے متعلق رائے دی اور وفاق، وزیراعظم اور صدر مملکت پر تعصب کا سوال اٹھایا تھا۔
چیف جسٹس نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جو بات آپ کررہے تھے وہ صرف ایک کیس سے متعلق ہے، جج صاحب کی اپروچ ہر مقدمے میں ایک جیسی نہیں ہوسکتی۔
کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے حکومت سے فاٹا میں موجود حراستی مراکز اور ان میں موجود قیدیوں کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ شہریوں کی آئینی آزادی اور انسانی زندگیوں کا معاملہ ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، اگر تو یہ حراست قانونی ثابت ہوئی تو آپ جانیں اور قیدی، لیکن اگر حراست غیر قانونی ہوئی تو معاملے کا فیصلہ کریں گے۔ اگر حراست غیر قانونی ہوئی تو معاملے کا فیصلہ عدلیہ کرے گی، یہ شہریوں کی آئینی آزادی کا معاملہ ہے، اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سول انتظامیہ کی مدد کیلئے آنے والی فوج کن اختیار کے تحت کام کرتی ہے، کیا کسی کو حراست میں رکھنے کا حکم صوبائی انتظامیہ کے علاوہ فوج کا کوئی افسر بھی دے سکتا ہے؟
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قرار دیا کہ کسی کو حراست میں رکھنے کی مدت زیادہ سے زیادہ 24 گھنٹے ہے، جس کے بعد قیدی کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے، دہشتگردی کے کیسز میں یہ مدت 3 ماہ ہے، اس معاملے میں صوبائی اختیارات کے ساتھ عدالتی اختیارات بھی شامل ہیں، سول انتظامیہ کی مدد کیلئے آنے والی فوج سول انتظامیہ کے اختیارات سلب نہیں کرسکتی۔
عدالت نے آج تک ملک میں موجود حراستی مراکز کی فہرست فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C