سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
👁️ 101 بار دیکھا گیا
سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ایک کیس کی سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں اور سچ کے بغیر انصاف نہیں ہو سکتا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قتل کے ملزم احمد کی بریت کے خلاف مقتول طارق محمود کے بھائی کی نظرثانی اپیل پر سماعت ہوئی۔
2014 میں ملزم احمد پر طارق محمود کو قتل کرنے کا الزام تھا، ملزم کو ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی جب کہ سپریم کورٹ نے ملزم احمد کو بری کردیا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے قتل کے ملزم احمد کی بریت کے خلاف مقتول طارق محمود کے بھائی کی نظرثانی اپیل خارج کردی۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ غلط شہادت پر ملزم بری ہو جاتے ہیں اور جھوٹی شہادت پر ملزمان کے بری ہونے کا الزام عدلیہ پرڈال دیا جاتا ہے۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مزید کہا کہ سچ بولنے کی ہمت نہیں تو انصاف بھی نہ مانگیں، سچ کے بغیر انصاف نہیں ہو سکتا، سچ اللہ کی خاطر بولا جاتا ہے، اللہ کا حکم ہے اپنے والدین، بھائی، عزیز کے خلاف سچی گواہی دو۔
چیف جسٹس کا کہنا تھاکہ جھوٹے گواہوں کے خلاف کارروائیاں شروع ہوچکی ہیں، کوشش کررہے ہیں عدلیہ میں سچ کو واپس لائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C