سکیورٹی نہ لینے کے دعوے ٹھس: وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر 215 آفیسرز اور اہلکار تعینات
👁️ 67 بار دیکھا گیا
سکیورٹی نہ لینے کے دعوے ٹھس: وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ پر 215 آفیسرز اور اہلکار تعینات
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان کی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ پر تعینات ایف سی، پولیس اور اسپیشل برانچ کے افسیرز اور اہلکاروں کی تعداد 215 نکلی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مائزہ حمید نے سوال کیا کہ وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر کتنا سیکیورٹی عملہ تعینات ہے؟ جس پر وزارت داخلہ کی جانب سے وزیر اعظم کی بنی گالہ میں ذاتی رہائش گاہ پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی بنی گالہ رہائش پر ایف سی، پولیس اور اسپیشل برانچ کے مجموعی طور پر ایک ایس پی، 2 ڈی ایس پی، 3 انسپکٹر اور 25 سب انسپکٹر سمیت 215 اہلکار تعینات ہیں جن میں سے وزیر اعظم کی ذاتی رہائش گاہ پر 129 سیکیورٹی ڈویڑن کے اہلکار، بیرونی حصار پر 75 پولیس اہلکار تعینات ہیں، رہائش گاہ کی چھت اور قریبی پہاڑ کی چوٹی پر 11 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔
تحریری جواب میں کہا گیا کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر اسپیشل برانچ کے 11، کوئیک رسپانس فورس کے 32 اہلکار، ایف سی کے 63 اہلکار گشت پر اور 12 پہاڑ کی چوٹی پر ہیں جب کہ بنی گالہ رہائش گاہ کے لیے پولیس کی 4 پک اپ اور 1 موٹر سائیکل بھی موجود ہے۔
سیکیورٹی پر مامور تمام اہلکار تین شفٹوں میں کام کرتے ہیں اور ان اہلکاروں کی تعیناتی، آمدو رفت، کھانا، فیول اور رہائش کا خرچہ سرکاری خزانے سے ادا ہورہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4577 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2102 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C