سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
👁️ 70 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
تہران(ڈیلی اردو) ایرانی وزارتِ اطلاعات نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مبینہ طور پر حملوں کی تیاری میں مصروف تین گروہوں کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران تین افراد ہلاک اور نو کو گرفتار کر لیا گیا۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق کارروائی صوبے کے جنوبی علاقوں میں کی گئی، جہاں مذکورہ افراد مبینہ طور پر مختلف حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ہلاک اور گرفتار ہونے والے افراد میں سے بعض نے بیرونِ ملک فوجی تربیت حاصل کی تھی، جبکہ انہیں بم بنانے، دھماکوں اور ہدف بنا کر حملے کرنے کی تربیت بھی دی گئی تھی۔ وزارت کے مطابق یہ افراد خفیہ طریقے سے ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
وزارتِ اطلاعات نے مزید کہا کہ کارروائی کے دوران گرفتار افراد کے قبضے سے مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
ایرانی وزارت کے مطابق ایک الگ کارروائی میں بھی سیستان و بلوچستان سے ہلکے اور نیم بھاری ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کیا گیا، تاہم بیان میں اس کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان میں مبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام، 3 افراد ہلاک، 9 گرفتار
18/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9150 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C