سیکورٹی فورسز کے شمالی، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشنز، 3 دہشت گرد اور فوجی ہلاک
👁️ 43 بار دیکھا گیا
سیکورٹی فورسز کے شمالی، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشنز، 3 دہشت گرد اور فوجی ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے تین مختلف اضلاع شمالی و جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں الگ الگ آپریشنز کیے جس دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات علامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے کوٹ اعظم میں بھی آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد فورسز اور سویلینز پر حملوں میں ملوث تھے اور ان سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں بارودی مواد پھٹنے سے سپاہی شاہزیب ہلاک ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھڑیوم میں دیسی ساختہ بم پھٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، 26 سالہ سپاہی شاہزیب کی نمازجنازہ راولپنڈی میں ان کے آبائی قصبہ گوجر خان میں ادا کی گئی۔
نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپاہی شاہزیب کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔
نمازجنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔
ترجمان کے مطابق مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C