سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 23 دہشت گرد گرفتار
👁️ 33 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 23 دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائیاں لاہور، گوجرانوالہ، میانوالی، بہاولپور، راولپنڈی، راجن پور، سیالکوٹ، فیصل آباد، چینوٹ، بہاول نگر اور رحیم یار خان میں کی گئی۔ ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ لاہور سے ٹی ٹی پی اور فیصل آباد سے القاعدہ کے اہم سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شناخت عبدالکریم، غفران، کامران، شاہ محمد، شاکر، عمران، شاہی محمد، انصاف اللہ، سمر خان، اسلم اور قدوس وغیرہ کے نام سے ہوئی۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔
گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ 2 ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز وائر 51 فٹ اسلحہ، گولیاں اور نقدی برآمد کرلی گئی۔
ترجمان سی ٹی کے مطابق دہشت گرد مختلف اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
رواں ہفتے 962 کومبنگ آپریشنز کے دوران 133 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 37739 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے فوجی سربراہان کا ہنگامی اجلاس طلب
25/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت پاکستان سرحد پر بی ایس ایف کی کاروائی اسلحہ برآمد
25/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
شمالی ایتھوپیا میں جھڑپیں شدت اختیار کرگئیں، ٹیگرائے میں انٹرنیٹ سروس متاثر
25/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
غزہ میں مسلح ڈرون حادثاتی طور پر پھٹ گیا، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک
25/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
نائجر میں داعش کے دو حملے، 57 سکیورٹی اہلکار ہلاک
25/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر جھڑپ، گلستان سیکٹر میں متعدد افغان طالبان ہلاک
25/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26328 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15577 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11863 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9181 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7463 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5266 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C