سی ٹی ڈی کی رحیم یار خان میں کارروائی، القاعدہ کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 38 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی رحیم یار خان میں کارروائی، القاعدہ کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم القاعدہ کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں خفیہ اطلاع پر کرتے ہوئے القاعدہ کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، الیکٹریکل ڈیٹونیٹرز، اسلحہ اور بم ڈیوائسز برآمد کرلیا۔#AlQaeda #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) January 30, 2023
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت احمد حسن اور غلام علی کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر رحیم یار خان میں کارروائی کی ، گرفتار ملزمان حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کے لیے ایک چوک میں جمع ہوئے تھے ۔
اطلاع پر سی ٹی ڈی کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے ، اہلکاروں کو دیکھتے ہی ملزمان نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم سی ٹی ڈی حکام نے گرفتاری سے قبل ملزمان کو گھیرے میں لے لیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، الیکٹریکل ڈیٹونیٹرز، غیر قانونی اسلحہ اور بم ڈیوائسز برآمد کر لیں ، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یورپ کے ہزاروں اسکولوں کو بم کی دھمکیاں، اٹلی میں 300 سے زائد تعلیمی ادارے خالی، برطانیہ اور آئرلینڈ بھی متاثر
11/November/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
چھوٹے ہتھیاروں پر مہارت بنیادی فوجی تربیت کا لازمی حصہ ہونی چاہیے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
11/November/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: کولگام میں سی آر پی ایف کی چیک پوسٹ پر مسلح حملہ، 3 اہلکار زخمی
11/November/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
اورکزئی : سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
11/November/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
باجوڑ : سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
11/November/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس پارٹی پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 11 اہلکار ہلاک، 12 زخمی، 5 پولیس گاڑیاں نذرِ آتش
11/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26459 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15687 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11988 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9362 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7629 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5620 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C