سی ٹی ڈی کی لاڑکانہ میں کارروائی، کالعدم ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 35 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی لاڑکانہ میں کارروائی، کالعدم ایس آر اے کے 2 دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے حساس اداروں کی مدد سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ محکمے نے حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کی اور 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید اصفر شاہ نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے، گرفتار دہشت گردوں کی شناخت جمیل شیخ اور صلاح الدین جتوئی کےنام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں کو سم شاخ کے علاقے سے خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں نے یوم آزادی کے موقع پر مرکزی تقریب اور جیل کو بم سے اڑانے کی پلاننگ کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں دہشت گردوں نے 2 ماہ قبل اے ایس پی آفس پر بھی دستی بم سے حملہ کیا تھا، گرفتار دہشتگردوں سے 350 گرام دھماکا خیزمواد، 6 ڈیٹونیٹر، ایک ہینڈ گرنیڈ سیفٹی فیوز، تارنٹ بولٹ، کالا پاوڈر برآمد ہوا ہے۔
ڈی ایس پی سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کو افغانستان کے علاقے قندھار میں 15 روز کی تربیت بھی دی گئی تھی، گرفتار دہشتگردوں کیخلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5280 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C