20/January/2023

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

👁️ 26 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں، 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیموں سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق 2 دہشت گردوں کو لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن اور ایک کو داتا دربار لاہور کے قریب سے گرفتار کیا گیا ہے، 2 دہشت گردوں کو ضلع راولپنڈی اور ایک دہشت گرد کو ضلع خوشاب سے گرفتار کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ایک دہشت گرد کو مرید کے شیخوپورہ اور ایک کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کو 48 مختلف کومبنگ آپریشنز کے دوران گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں سے پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا۔

کومبنگ آپریشن کے دوران 478 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، حراست میں لیے جانے والے افراد کے خلاف سی ٹی ڈی کے تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے، مبینہ دہشت گردوں سے مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C