05/October/2024

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد گرفتار

👁️ 48 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب میں کارروائیاں، 18 دہشت گرد گرفتار

لاہور (بیورو رپورٹ) ‏کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 134 آپریشن کرتے ہوئے 18 دہشت گرد گرفتار کیے، جن میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گرد بھی شامل ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور، خوشاب، گوجرانوالہ، پاک پتن، بہاول نگر، راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، میانوالی میں کی گئی۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 18 دہشت گرد گرفتار کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ لاہور، فیصل اباد اور راولپنڈی سے فتنہ الخوارج کے 3 انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C