شام: اسرائیلی طیاروں کی الحارہ کے نزدیک میزائل حملے اور بمباری
👁️ 150 بار دیکھا گیا
شام: اسرائیلی طیاروں کی الحارہ کے نزدیک میزائل حملے اور بمباری
دمشق (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) شام کے جنوبی علاقے الحارہ پر اسرائیلی جنگی طیاروں نے بمباری کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ہے اسرائیل نے بدھ کے روز علی الصباح ملک کے جنوبی علاقے میں الحارہ کی چوٹیوں پر بمباری کی ہے۔
Syrian state media says Israel carried out airstrikes in country’s south https://t.co/UuRpn0C6jl pic.twitter.com/Zl4Mai6gdi
— FRANCE 24 English (@France24_en) July 24, 2019
شامی سرکاری ٹی وی کے مطابق بمباری کا ہدف جنوبی شام میں واقع پہاڑی چوٹیاں تھیں۔
شام میں انسانی حقوق کے امور پر نگاہ رکھنے والی آبزرویٹری کے مطابق آج بروز بدھ نماز فجر کے بعد جنوبی شام پر میزائل داغے گئے، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں اسرائیل نے داغا ہے اور ان کا نشانہ شامی حکومت یا اس کے اتحادیوں کے زیر استعمال فوجی اڈے تھے۔
انسانی حقوق آبزرویٹری نے بتایا کہ جنوبی شام پر گرنے والے اسرائیلی میزائیل درعا کے الحارہ پہاڑی سلسلے، نبع الصخر اور القنطیرہ کی تل الاحمر پہاڑی سلسلے پر گرے۔
اس سے قبل مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ پہاڑی چوٹیوں پر ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں کے ٹھکانے تھے، جنہیں اسرائیلی میزائیل حملوں سے نشانہ بنایا گیا۔
شامی ذرائع ابلاغ نے ان حملوں سے متعلق کسی قسم کی تفصیلات نہیں دیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ حملہ تل الحارہ کے علاقے میں ہوا جہاں روسی فوجی طویل مدت تک مقیم رہی، جس کے بعد بقول مغربی انٹیلی انٹیلی جنس ذرائع ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے اس پہاڑی سلسلے کا کنڑول سنبھال لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، 2 بچے زخمی
01/September/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
شام: مختلف مقامات پر حملے ، سکیورٹی فورسز کے 10 اہلکار زخمی
01/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز : آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
01/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
پنجاب اسمبلی نے انسدادِ دہشت گردی ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا
31/August/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مکہ دفاعی معاہدہ: سعودی عرب میں سیکریٹریٹ کے قیام پر اتفاق
31/August/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C